عوام پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں،اگلا وزیراعظم لاہورسے نہیں ہوگا،بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہوگا، اگلاوزیراعظم لاہورسے نہیں ہوگا،کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا عوام پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں،پیپلزپارٹی کیخلاف گریٹراتحاد بھی ہمیں کامیابی سے نہیں روک سکے گا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزری فٹبال اسٹیڈیم کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،بلاول بھٹو گذری فٹبال اسٹیڈیم پہنچے تو میئرکراچی مرتضی وہاب،سعید غنی اور سلمان عبداللہ مراد نے استقبال کیا،سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی انکے ساتھ تھے،میئرکراچی مرتضی وہاب نے گزری فٹ گراؤنڈ کی ازسرنوتعمیر پربلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی.

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات فروری کے الیکشن کا ٹریلرہیں،بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں لوگوں نے تیرپراعتماد کیا ہے اس وقت بلدیاتی انتخابات جیتے جب ہم حکومت میں نہیں تھے،عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے،ملک کو معاشی مسائل،غربت اورمہنگائی سے نجات دلانی ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت ہی غربت کے خاتمے اورروزگار کی فراہمی میں کردارادا کرسکتی ہے،غریبوں کیلئے روٹی کپڑا،مکان کا بندوبست کروںگا،نوازشریف اورآصف زرداری کے درمیان رابطے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رابطے کی خبرپرانی ہے،کوئی فون کرتا ہے تو بات ہوتی ہے،دروازہ بند نہیں ہے،ہم نے کسی جماعت کیلئے اپنے دروازے بند نہیں کئے،کراچی سمیت پاکستان کے نوجوانوں کا مسئلہ بیروزگاری ہے،اسکو حل کریںگے،غربت کا خاتمہ کریںگے،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام جیسے پروگرام بنائیں گے،ہم تو میدان میں ہیں اور جیت بھی رہے ہیں،ان سے پوچھیں جو انتخابات سے بھاگ رہے تھے.

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اب ہم بلدیاتی اورصوبے کیساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے،8 فروری کو ثابت کردیں گے، فتح صرف تیرکی ہوگی،انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہوگا،اتنا بتادوں کہ وزیراعظم لاہورسے نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ آئین صدرمملکت کو الیکٹرول کالج مکمل ہونے تک عہدہ سنبھالنے کی اجازت دیتا ہے مگرصدرمملکت آئین شکنی کے مرتکب ہوئے،ن لیگ آج مطالبہ کررہی ہے مگرہم تو ابتدا ہی سے یہ کہہ رہے ہیں،15 ماہ میں صدرکیخلاف کیوں کچھ نہیں کیا گیا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ترقیاتی اسکیموں پرپابندی لگائی ہے مگرپنجاب اوروفاق میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں،محسن نقوی کی درخواست پرتو ایک دن میں ہی آٹو پراجازت مل جاتی ہے مگرسندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کو اسکی اجازت نہیں دی جارہی،سندھ کیساتھ سوتیلے جیسا سلوک ہورہا ہے،الیکشن کمیشن نے ہماری حکومت کی ترقیاتی اسکیموں کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی۔