ڈیوٹی سول جج راولپنڈی نے انہیں کل متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ، فائل فوٹو
ڈیوٹی سول جج راولپنڈی نے انہیں کل متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ، فائل فوٹو

فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم

دھوکا دہی کیس میں عدالت نے فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا،جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے فیصلہ سنا یا۔

وفاقی پولیس نے دھوکا دہی کیس  جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر فوادچوہدری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،فواد چوہدری نے روسٹرم  پر آ کر کہا کہ مجھے کچھ وقت دیا جائے،جس پر عدالت نے کچھ دیر کیلیے وقفہ کردیا۔

وقفے کے بعد دوبارہ سماعت پر فوادچوہدری نے کہاکہ میرے مقدمے میں کوئی گواہ نہیں ہے، تیسری پیشی  پر بھی مدعی مقدمہ پیش نہیں ہوا،ہراساں کرنے سے متعلق میرے علم میں نہیں ،پھر گرفتار کرنا ہے تو کرلیں،عدالت ریکارڈدیکھ چکی ہے کہ مقدمہ کس طرح بنایا گیا ہے،عدالت جو حکم صادر کرے گی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے فوادچوہدری کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔