فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیول پلیئنگ فیلڈ دیں پھردیکھیں کیا ہوتا ہے،شازیہ مری

کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ شکر ہے الیکشن کی تاریخ سامنے آگئی،بہت ساری سیاسی جماعتیں ہماری مخالف ہیں،مقابلہ کرنا تو اچھا لگتا ہے،آپ بات کریں آپکا حق ہے،لیول پلیئنگ فیلڈ دیں پھردیکھیں کیا ہوتا ہے،لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنا کیا جرم ہے؟،کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ بھٹو کا فلسفہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے،اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے،فلسفہ نہیں مرسکتا،اسی فلسفے کی بنیاد پرپیپلزپارٹی چل رہی ہے،ہم جب الیکشن کی بات کرتے ہیں تو دیگرجماعتوں کو تکلیف ہوتی ہے،سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت میں جو ترقیاتی کام ہوئے وہ اس سے پہلے نہیں ہوئے،انکا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانیت کو روندا جارہا ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ فلسطین کے حق میں آوازبلند کی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم لاہور سے نہیں ہوگا لوگوں کو بات بری لگ گئی،پیپلزپارٹی کو تہذیب کے دائرے میں رہ کرجواب دینا آتا ہے،پاکستان میں سیاست کرنا آسان نہیں۔