نواب شاہ،زہریلی شراب پینے سے سگے بھائیوں سمیت 6 ہلاک

نواب شاہ: زہریلی شراب پینے سے دو سگے بھائیوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا،سوشل میڈیا پر خبروں کی اشاعت کے بعد پولیس کی بھاری نفری قبرستان پہنچ گئی لحد سے میتوں کو نکلواکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مرنے والوں میں سگے بھائی کاشف شیخ اور عادل شیخ شامل جبکہ دیگر کی شناخت اسد خاصخیلی، سلی میواتی، بالٹی لاشاری، اعجاز مگنہار کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے،میڈیکل افسر کے لئے خالی بوتلیں،جگ،گلاس برآمد کرلئے ہیں،ڈی ایس پی آصف آرائیں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے شہر میں منشیات کی سرعام فروخت پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بی سیکشن کی حدود حسینی روڈ نٹ پاڑے کے رہائشی دوسگے بھائیوں کاشف شیخ،عادل شیخ سمیت چھ افراد زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوگئے، ہلاک نوجوانوں نے قریبی میڈیکل اسٹوروں سے اسپرٹ اور نشہ آوور گولیاں خرید کر ایک مکان میں فارمولے سے دیسی ساختہ شراب تیار کی اور پینے کے بعد تمام افراد صبح مردہ حالت میں پائے گئے تمام چھ نوجوانوں کی اموات کی اطلاع پر گھروں میں کہرام مچ گیا میڈیا کے رابطہ کرنے پر بی سیکشن پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا تمام ہلاک افراد کی میتیں تدفین کے لئے حاجی نصیر قبرستان پہنچنے پر ڈی ایس پی سٹی آصف آرائیں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قبرستان پہنچے ورثاء کو تدفین سے روک کر لحد سے میتیں نکلواکر انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا ڈی ایس پی سٹی نے صحافیوں کو بتایا ابتدائی معلومات کے مطابق تمام چھ افراد اسپریٹ سے تیار کردہ شراب پینے سے ہلاک ہوئے ہیں،ہلاک ہونے والوں نے قریبی اسٹور سے اسپرٹ اور فارمولہ کے لئے ادویات حاصل کیں تاہم اموات کے حقائق جاننے کے لئے میتوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر حقیقت واضع ہوجائیگی واقعہ کی تحقیقات کے لئے پولیس نے شراب نوشی میں استعمال کیا جانے والہ جگ، گلاس قبضہ میں لیکر میڈیکل ایگزامینر کے لئے بھیج دئیے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے بعد میتوں کے پوسٹ مارٹم کے لئے تمام چھ میتوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں تدفین کے لئے ورثاء کے سپرد کردی گئی ہیں ہلاک شدگان کی تحقیقات سے متعلق ایس ایس پی سید حیدر رضا کو آگاہ کردیا ہے مقدمہ کے احکامات پر واقعہ کا مقدمہ تھانہ بی سیکش پر درج کیا جائیگا واضع رہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ڈی ایس پی سٹی آصف آرائیں نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ حسینی روڈ پر واقع متعدد میڈیکل اسٹوروں پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت نامی شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا، ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں منشیات کی سرعام فروخت کا نوٹس لیکر شہر میں نشہ آور اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کر کےنوجوانوں کی زندگیوں کو نشہ کا عادی ہونے سے بچایا جائے۔
زہریلی شراب