تفتیشی آفیسر مجھے قائل کرے جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ فائل فوٹو
تفتیشی آفیسر مجھے قائل کرے جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ فائل فوٹو

شیخ صاحب ! لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑ گیا ہے، جج

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 9مئی کے 13مقدمات میں ملزم نامزد کر دیاگیا،عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانت 18نومبر تک منظور کرلی،عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کردیں.جج ملک اعجاز آصف نے کہاکہ شیخ صاحب ! لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑ گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی 9مئی کے  واقعات میں درخواست ضمانت پر سماعت  ہوئی،شیخ رشید اور راشد شفیق وکیل سردار عبدالرازق کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، شیخ رشید کو 9مئی کے 13مقدمات میں ملزم نامزد کردیاگیا۔

وکیل نے کہاکہ شیخ رشید کے خلاف سیاسی انتقام ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا،شیخ رشید اور راشد شفیق کے نام ان گنت مقدمات میں ڈال دیے گئے ہیں،ہر روز نئے مقدمے میں نام ڈالنے کی خبر ملتی ہے۔

جج ملک اعجاز آصف نے کہاکہ شیخ صاحب ! لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑ گیا ہے، شیخ رشید نے کہاکہ میرے خلاف سابقہ کوئی مقدمہ نہیں تمام مقدمات چلے کے بعد کے ہیں.وکیل نے کہاکہ آئی جی پنجاب ہائیکورٹ میں لکھ کردے چکے ہیں کہ شیخ رشید کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانت 18نومبر تک منظور کرلی،عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کردیں،عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کی مزید 4 مقدمات میں عبوری ضمانتیں ذاتی مچلکوں پر منظور کرلیں۔