متحدہ و نون لیگ بیروزگار،شاپنگ کیلئے نکلے ہیں،پیپلزپارٹی

کراچی:  پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامرہ اور پی پی کراچی کی سیکرٹری اطلاعات شہلارضا نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے،الیکشن کا ماحول ہے، اج کل یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک صوبے کی جماعت بن چکی ہے،عوام کی پیپلز پارٹی میں شمولیت ان تمام باتوں کا خود جواب دے رہی ہے،چھوٹے چھوٹے تمام گروپ اتحاد بنا رہے ہیں کیونکہ وہ تنہا پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے،اگر پیپلز پارٹی ایک قوت نہیں ہے تو پھر یہ اتحاد کس کے لیے بنائے جا رہے ہیں،ایم کیو ایم اور نون لیگ دو بے روزگار ہیں جو مل کر عید کی شاپنگ کے لیے نکلے ہیں،دونوں کی جیبیں خالی ہیں،بتایا جائے کہ ان کی شاپنگ کے پیسے کون دے گا کیونکہ سیاسی مینڈیٹ تو دونوں کے پاس موجود نہیں ہے تو یہ اتحاد کس کے کام آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی سمجھتی تھی کہ سوائے ان کے تمام سیاسی پارٹیاں چور اور کرپٹ ہیں ،دوسری جانب کرپشن کی انتہا کی جا رہی تھی، خان صاحب کے پاس ایک ایسا چشمہ تھا جسے پہن کر انہیں اپنی کرپشن کہیں نظر نہیں اتی تھی، اٹھارہویں ترمیم کے بعد کیا صرف سندھ کو پیسے ملے تھے، یہ پیسے تمام صوبوں کو ملتے تھے،، ہم نے مہنگے سے مہنگا علاج سندھ میں فری کیا، تھرپارکر پاکستان کو بجلی فراہم کر رہا ہے، ہم نے کیڈٹ کالج بنائے، یونیورسٹیاں بنائیں، ہم 8 فروری کو سنگل پارٹی کے طور پر اپنے مخالفین کا مقابلہ کریں گے ، ان شاءاللہ اس بار وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے،لاہور میں ہونے والے نوازشریف کےجلسے میں پورے پاکستان سے لوگوں کو لایا گیا،لیکن 13 نومبرکو مٹھی میں ہونے والا جلسہ انشاء اللہ تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گا ۔