اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، فائل فوٹو
اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، فائل فوٹو

لاہور میں تحریک انصاف کا مرکزی آفس سیل کردیا گیا

لاہور : لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل کر دیا۔ ایل ڈی اے کی ڈائریکٹر سدرہ تبسم نے کارروائی کرتے ہوئے جیل روڈ لاہو رپر واقعہ تحریک انصاف کا آفس سیل کیا۔

اس کے علاوہ ایل ڈی اےنے لاہور جوہر ٹاون میں تین کمرشل پلاٹوں پر رات گئے قبضے کی کوشش ناکام بنادی۔کروڑوں روپےمالیت کی 8کنال کمرشل اراضی پردیواریں تعمیرکی جارہی تھیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے چار دیواری اور دیگر اسٹرکچر مسمار کر دیا،رات گئے آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔