کراچی میں لیگی وفد کی پیرپگارا اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

کراچی (اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کا وفد پیرپگارا اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقاتوں لئے کراچی پہنچا، جس میں خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شامل تھے۔
لیگی وفد نے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے راجا ہاؤس میں ملاقات کی، جس دوران ملاقات میں لیگی وفد نے نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
اس سے پہلےلیگی وفد نے جے یو آئی کے رہنما راشد سومرو سے ملاقات کی اور ان کے برادر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کی جبکہ وہ کراچی ڈویژن کے صدر منور رضا کے گھر بھی گئے اور ان کے اہل خانے سے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔