بینگ ایکس (BingX)کا آٹھویں سالگرہ پر ”انفینیٹ ویژن“کا اعلان
بینگ ایکس نے بھی متعدد اثاثوں اور مارکیٹ کے مواقع پر مشتمل اپنی مصنوعات کے نیٹ ورک کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔
فائل فوٹو
کراچی: بینگ ایکس(BingX) معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج اور ویب تھری اے آئیWeb3-AI) )کمپنی نے آج اپنی کامیابی کے 8 سال مکمل ہونے پر ایک طویل مدتی حکمت عملی”انفینیٹ ویژن“ (Infinite Vision) متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئی حکمت عملی کمپنی کے محض ایک کرپٹو ایکسچینج سے تبدیل ہو کر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پر مبنی اور ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ پلیٹ فارم بننے کے ارتقائی سفر کی عکاس ہے۔
یہ نئی حکمت عملی کرپٹو کرنسی کی حدود سے آگے نکل کر ڈیجیٹل اثاثوں، روایتی مالیاتی مارکیٹس اور ابھرتے ہوئے نئے مواقع کے درمیان ایک مربوط تجارتی تجربہ فراہم کرنے کے لیے بینگ ایکس(BingX) کے غیر متزلزل عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس تزویراتی منصوبے کی بنیاد درج ذیل چار اہم ستونوں پر رکھی گئی ہے:
- ملٹی ایسٹ تک رسائی میں توسیع
- اے آئی (AI) پر مبنی جدید ٹریڈنگ کا فروغ
- ڈیریویٹوز (Derivatives) کے شعبے میں اپنی برتری کو مزید مستحکم کرنا
- مقامی سطح پر نیٹ ورک کو تیز کرنا (Localization)
ملٹی ایسٹ اور ملٹی مارکیٹ (متعدد اثاثے، متعدد مارکیٹس)
جیسا کہ دورِ حاضر میں ٹریڈنگ کا دائرہ کار صرف کرپٹو کرنسیز تک محدود نہیں رہا، بینگ ایکس نے بھی متعدد اثاثوں اور مارکیٹ کے مواقع پر مشتمل اپنی مصنوعات کے نیٹ ورک کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ BingX TradFi کے ذریعے، صارفین پہلے ہی 100 سے زائد روایتی مالیاتی مصنوعات بشمول سونا، چاندی، اسٹاکس، کموڈٹیز، فاریکس (Forex) اور انڈیکسز میں ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔
پلیٹ فارم پر کی جانے والی حالیہ ترین پیشرفت کے مطابق، بینگ ایکس نے SpaceX کی پری آئی پی او (Pre-IPO) ٹریڈنگ اور دنیا کی پہلی OpenAI پری آئی پی او ایئرڈراپ (Airdrop) کا اعلان کیا ہے جس سے دنیا بھر میں موجود کمپنی کے صارفین کو روایتی اثاثوں کے خصوصی مواقع میسر آئیں گے۔
اے آئی نیٹیو (AI-Native) ایکو سسٹم
”انفینیٹ ویژن“ کے مرکز میں ایک اسمارٹ اور باہم مربوط نظام(Ecosystem) کی توسیع شامل ہے۔ BingX AI کے ذریعے کمپنی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایسے جدید ترین ٹریڈنگ ٹولز تیار کیے ہیں جو عام ٹریڈرز کے لیے مارکیٹ کے تجزیے، حکمت عملی کی تیاری اور فیصلے سازی کے عمل کو انتہائی آسان بنا دیتے ہیں۔
روایتی فنانس (TradFi)، کاپی ٹریڈنگ اور ڈیریویٹوز میں شامل یہ BingX AI جدید ترین ٹیکنالوجی کو کمیونٹی بیسڈ ٹریڈنگ کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے ایک زیادہ سمارٹ اور قابلِ رسائی تجربہ تخلیق کیا جا سکے۔
ڈیریویٹوز کی قیادت کو مزید مستحکم بنانا
عالمی سطح پر ڈیریویٹوز کے ایک صفِ اول کے پلیٹ فارم کے طور پر بینگ ایکس فیوچرز انفراسٹرکچر، مصنوعات کی جدت اور اگلی نسل (Next-Gen) کے ٹریڈنگ ٹولز میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہا ہے۔