خیبر پختونخوا کے نگران کابینہ اراکین کو وزارتیں تفویض

پشاور (اُمت نیوز) خیبر پختونخوا کے نگران کابینہ اراکین کو وزارتیں تفویض کر دی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق سید مسعود شاہ کو اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن، انٹر پروانشینل کورڈنیشن، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کو جیل خانہ جات، ریلیف، سوشل ویلفئیر، زکوٰۃ و عشر، سپیشل ایجوکیشن سمیت وویمن ایمپاورمنٹ کے محکمے تفویض کیے گئے ہیں۔
احمد رسول بخش کو خزانہ، ریونیو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ زراعت، لائیو سٹاک، ماحولیات، وائلڈ لائف کی وزرات آصف رفیق کے سپرد کی گئی ہے۔
اسی طرح ڈاکٹر نجیب اللہ سپورٹس، یوتھ افئیرز اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہوں گے جبکہ قاسم جان کے پاس ہائر ایجوکیشن اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا قلمدان ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق سید عامر ٹرائبل افئیرز، انڈسٹریز اور کامرس کے وزیر ہوں گے، عامر درانی کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، لوکل گورنمنٹ الیکشن اور رورل ڈیویلپمنٹ کی وزرات دی گئی ہے جبکہ انجنیئر احمد جان ایریگیشن اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے وزیر ہوں گے۔