اسلام آباد (اُمت نیوز) توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بشری بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس اور چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہ کیا گیا اور سابق وزیراعظم کی پیشی سے متعلق رپورٹ بھی پیش نہ کی جا سکی۔
بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 28 نومبر تک ملتوی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔