نواز شریف کا ہدف سندھ میں بیس سیٹیں محفوظ بنانا ہے، فائل فوٹو
 نواز شریف کا ہدف سندھ میں بیس سیٹیں محفوظ بنانا ہے، فائل فوٹو

نوازشریف 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں نوازشریف کوئٹہ پہنچ گئے،شہبازشریف، مریم نواز اور پرویز رشید بھی ہمراہ ہیں،

میاں نواز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ پہنچے۔کوئٹہ میں سابق وزیرِ اعظم مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک، ہیلتھ کارڈ، تعلیم، ترقی، امن، روزگار، کاروبار اور حقوق دیے تھے، یہ سلسلہ پھر شروع کریں گے۔

 مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ انشااللّٰہ دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، امن پھر واپس لوٹے گا۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی ملاقات کیلئے نجی ہوٹل پہنچ گئے۔ صحافی کے سوال’’آج آپ مسلم لیگ (ن )میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟کے جواب میں جام کمال نے کہاکہ جی !آج میاں صاحب سے ملاقات ہے6بجے باقاعدہ اعلان کریں گے۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہناتھا کہ کوشش ہے بہتر ٹیم بنا کر بلوچستان کو آگے لیکر جائیں،بہت عرصے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے تھے،بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے دوبارہ فعال ہونے کا کریڈٹ جعفر خان کو جاتا ہے۔

ان کاکہناتھا کہ بلوچستان کے لوگ ترستے ہیں کہ وفاقی جماعتیں صوبے پر توجہ دیں،امید ہے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔