فائل فوٹو
فائل فوٹو

زبانی معاہدے پر ریلیف دینے کی استدعا مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے زبانی معاہدے پر ریلیف دینے کی استدعا مسترد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  سپریم کورٹ میں زمین کے زبانی معاہدے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،عدالت نے زبانی معاہدے پر ریلیف دینے کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ زبانی معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،پنجاب میں زمین کے معاہدوں کو بہت زیادہ لٹکایا جاتا ہے،زبانی معاہدوں کا دروازہ ہمیں اب بند کرنا ہوگا۔