اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، فائل فوٹو
اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، فائل فوٹو

میاں صاحب پنجاب پر ہی فوکس کریں تو اچھا ہے،بلاول بھٹو

مٹھی: چیئرمین پی ٹی آئی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی پی کا کسی ادارے سے جھگڑا نہیں، لیکن فیلڈ سجائی جا رہی ہے، انتخابات کیلیے ہم کسی ادارے کی طرف نہیں دیکھ رہے، ن لیگ ضمنی الیکشن سے بھاگ گئی، میاں صاحب پنجاب پر ہی فوکس کریں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم بے نظیربھٹو کے خواب پورا کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی نےتھرمیں کام کرکے دکھایا، ہم شہید ذوالفقار اور بی بی شہید کے وعدےنبھا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے حوالے سے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، تھر میں کام کرکے پیپلزپارٹی کے خلاف پراپیگنڈے کا جواب دے دیا ہے، تھرکول منصوبہ ہماری کارکردگی کا ثبوت ہے، غربت، بےروزگاری کے مسائل سے انکار نہیں کرسکتے، تاہم تھر میں بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی ہے، یہ اعداد شمار میرے نہیں بلکہ عالمی اداروں کے مطابق ہیں، پیپلز پارٹی نے یہاں ماں اور بچوں کیلئے پروگرام شروع کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ تھر سمیت مختلف شہروں میں مزید کام کی ضرورت ہے، روٹی، کپڑا اور مکان کا وعدہ ہم نے پورا کرنا ہے، آئندہ حکومت بنی تو ترقی کے سفر کو آگے لے کر جائیں گے، تھر سے کراچی تک ریلوےلائن بنانی ہے، ریلوےلائن سےتھرکول کو مارکیٹ تک پہنچایا جائے گا، چاہتے ہیں کہ تھرکےعوام کا سفرآرام دے ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آئندہ 5 سال بھی تھر میں ترقی کا سفرجاری رہے گا، الیکشن کے دوران تھر نہیں آؤں گا، عوام نے میرا نمائندہ بننا ہے، اور تیرکو جتواناہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا مختلف معاملات پر وفاقی حکومت سے جھگڑا رہا، سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر معاملات پر جھگڑا رہا، ہم تھرکول کی طرح دیگر منصوبے بھی پبلک پرائیوٹ سے چلانا چاہتے ہیں، نگراں حکومت کو گزشتہ حکومت کی پالیسی کو جاری رکھنا ہوگا، نگراں حکومت کو منصوبوں میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔