اسلام آباد(اُمت نیوز) ڈیڈ لائن ختم ہوئے 14روز گزر گئے،غیر ملکی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے ابتک صرف 713غیر ملکیوں کو وطن واپس بھجوایا جاسکا، پولیس نے ابتک غیر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف 1650سےزائد ریڈز کئے، نادرا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ساڑھے17ہزار غیر ملکی افراد کی تصدیق ہوئی، 14ہزار کےقریب غیرقانونی تارکین وطن رضاکارانہ طور پر اپنے ممالک چلے گئے۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو غیرقانونی تارکین کےانخلاکا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی، خیال رہے کہ آئی جی پنجاب نے گزشتہ آرپی اوز کانفرنس میں سختی سے عملدرآمدکا حکم دیا تھا۔