اسلام آباد: نگران وزیراعظم اور نگران وفاقی کابینہ میں شامل اہم وزرا کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔ الیکشن کمیشن میں جمع کردہ اثاثہ جات اور واجبات کی تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں،انوار الحق کاکڑ کے پاس 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین ہے جس کی قیمت 80 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ،چاغی مائننگ لمیٹڈ میں 50 ہزار کے شیئرز ہیں جبکہ 10 تولے سونے کی قیمت 80 ہزار روپے ظاہر کی گئی ، 2 بینکوں میں 2 کروڑ20 لاکھ روپےسے زائد ہیں، گھر کے فرنیچر کی مالیت4 لاکھ روپے ظاہر کی ۔
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نےاثاثوں میں ڈی ایچ اے 6 کراچی میں40 لاکھ کا گھرظاہر کیا ، کراچی ڈی ایچ اے میں ایک پلاٹ کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار ظاہر کی ، دو اراضی کو باپ سے گفٹ ملنا ظاہر کیا،نگران وزیر خزانہ نے 2 ارب79 کروڑ روپےکےنیا پاکستان سرٹیفکیٹ حاصل کررکھےہیں،پی ایس اومیں 3 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں، ٹی بلز کی مد میں 10 کروڑ 96 لاکھ ظاہر کیے ،ٹی ڈی آر بینک الحبیب میں 2 کروڑ41 لاکھ ظاہر کیے ،نگران وزیرخزانہ کے پاس صرف 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا ہے،کیش میں 19 لاکھ 46 ہزار روپے جبکہ بینکوں میں 39 لاکھ 24 ہزار ہیں،فرنیچر کی مالیت 2 لاکھ ظاہرکی ہے۔نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی2 کروڑ 32لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ،ان کے پاس 1 کروڑ 27 لاکھ کا گھر ہے،بیوی کے پاس اسلام آباد میں 2 گھر 31لاکھ روپے مالیت کے ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات کے SMC پرائیویٹ لمیٹڈ میں 25 ہزار کے شئیرز ہیں ، وہ ساڑھے 12 لاکھ کی گاڑی کے مالک ہیں۔نگران وزیر اطلاعات نے 4 تولے سونے کی قیمت 70 ہزار روپے ظاہرکی ، بیوی کے پاس18 لاکھ کیش ہے ،نگران وزیر اطلاعات کے پاس 26 لاکھ 93 ہزار کیش جبکہ بنک میں 3 لاکھ 19 ہزار ہیں ، گھر کے فرنیچر کی مالیت 10 لاکھ ظاہر کی ۔نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے پاس ملتان میں2 کینال کا گھر1 کروڑ روپے کا، ملتان یونائیٹڈ مال میں 2 کروڑ 50 لاکھ کا فلیٹ ، اسلام آبادمیں 3 کروڑ 12لاکھ روپے کا گھرہے ،کوئٹہ میں ایک کروڑ کا پلاٹ بھی ظاہر کیا ،5 ملین روپے کے بگٹی سی این جی سوئی میں 50 فیصد شئیر ہیں ، ایک گاڑی 2010 ماڈل، مالیت 1کروڑ 2لاکھ روپےہے،سرفرازبگٹی کے پاس67 لاکھ 98 ہزار روپے کیش جبکہ بینک میں6 لاکھ 35 ہزار روپے ہیں، 68 لاکھ روپے کا فرنیچر ظاہر کیا ، اثاثوں میں 90اونٹ، 8870 بھیڑیں،4 ہزار60 بکریاں ، 400 گائے، 80 بچھڑے اور 86 بھینسیں بھی ظاہر کیں ،سرفراز بگٹی نےلائیو سٹاک کی مالیت 6 کروڑ 97 لاکھ روپے ظاہر کی ۔