عدالت نے ملزم نیتھینیل ویلٹمین کوعمر قید کی سزا سنائی، فائل فوٹو
عدالت نے ملزم نیتھینیل ویلٹمین کوعمر قید کی سزا سنائی، فائل فوٹو

کینیڈا، پاکستانی خاندان کو ٹرک سے کچلنے والے نوجوان کو عمر قید

ٹورنٹو: کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے 4 افراد کو ٹرک سے کچلنے والے نوجوان کو مجرم قرار دے کرعمرقید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزم نیتھینیل ویلٹمین کوعمر قید کی سزا سنائی ہے، مجرم نے جون 2021 میں لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو اونٹاریو میں ٹرک سے کچل دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق استغاثہ کی جانب سے منگل کو اختتامی دلائل میں کہا کہ ایک کینیڈین شخص مسلمانوں کو مارنے کا تعاقب کررہا تھا کہ اس نے اپنے ٹرک سے شام کے وقت ایک ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل دیا۔

حادثے میں 46 سالہ سلمان افضل، ان کی اہلیہ 44 سالہ مدیحہ سلمان، 15 سالہ بیٹی یمنہ اور اس کی دادی 74 سالہ طلعت افضل جان کی بازی ہار گئے تھے۔