کراچی (اُمت نیوز) سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود لاہور میں آلودگی میں کمی نہ آ سکی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔
لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 260 ریکارڈ کیا گیا، کینٹ پولو گراؤنڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 317 ریکارڈ کیا گیا، ٹاؤن شپ میں اے کیو آئی 297، سید مراتب علی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 278، شملہ پہاڑی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 267 ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 218 رہا، شہر میں شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے اور فضائی معیار آلودہ ہونے سے سموگ ہو رہی ہے، واضح رہے کچھ دیر کیلئے کراچی بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا تھا۔
آلودہ ترین شہروں میں بھارتی شہر نئی دہلی کا نمبر تیسرا ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 196 ہے۔