اسلام آباد(اُمت نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی۔
نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اورلاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی، ملزمان نے جرم صحت سے انکار کردیا، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت کیلیے طلب کر لیا۔
عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ملزمان پر نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے۔