آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اسٹرائیک کور کا دورہ، مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ
مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے،آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، فائل فوٹو
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے، آرمی چیف نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر منگلا کورنے اُن کا استقبال کیا۔