کراچی: اورنگی ڈکیتی کیس میں اہم پیشرفت، زیر تربیت ڈی ایس پی گرفتار، اہلکار زیر حراست، ایس ایس پی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی کے گھر میں پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی کی تحقیقات مکمل ہوگئی، جس کےبعد ملوث زیر ترربیت ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری کو گرفتار، چند اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا، ایس ایس پی ساوتھ عمران قریشی کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا۔زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری کی 2 کروڑ سے زائد ڈکیتی کی واردات سامنے آنے کےبعد ایس ایس پی ساوتھ نے متاثرہ فیملی کو 1 کروڑ 5 لاکھ بھجوادیئے اور باقی رقم، طلائی زیورات مدعی کو درخواست کی پیروی نہ کرنے کی صورت واپس دینے کا پیغام دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری نے متاثرہ شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔فیملی ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس حکام مزید ادائیگی کیلئے درخواست واپس لینے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی میں سائوتھ کے افسران ملوث پائے گئے، جن کی شناخت ہوچکی۔ ادھر ڈی آئی جی ویسٹ نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ آئی جی سندھ کو بھیج دی۔انکوائری رپورٹ میں ڈکیتی میں پولیس افسران و اہلکاروں کو ملوث قرار دیا گیا، ڈکیتی میں ایس ایس پی سائوتھ اور ڈی ایس پی کو قصور وار قرار دیا گیا، رپورٹ میں ایس ایس پی سائوتھ، ڈی ایس پی عمیر بجاری کے بیان قلم بند کئے گئے، غیر قانونی چھاپے میں ملوث پولیس اہلکاروں کا ریکارڈ بیان بھی انکوائری کا حصہ ہے، رپورٹ میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی، انکوائری رپورٹ کے مطابق زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری، 2 اہلکاروں اور پرائیوٹ بیٹرز نے ڈکیتی کی، ایک کروڑ 90 لاکھ کیش اور 70 تولے سونا اسکول بیگ میں
ڈی ایس پی کے دفتر لے جایا گیا۔ ڈکیتی کے وقت ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری بھی موجود رہے، عمر طارق باجاری کا بیان میں کہنا ہےکہ ایس ایس پی کے مخبروں کی اطلاع پر چھاپہ مارا، ایس ایس پی ساوتھ کے پرائیوٹ افراد لیڈ کررہے تھے۔ ڈی ایس پی عمیر طارق کا کہنا ہےکہ باکس کا لاک میرے دفتر میں توڑا گیا، پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ پولیس موبائل او ویگو ڈی ایس پی عمیر طارق کی ہدایت پر استعمال ہوئی، سپاہی خرم کا کہنا ہےکہ ڈی ایس پی نے بتایا کہ حساس ادارے کی اطلاع پر چھاپہ مارنا ہے، راستے میں ڈی ایس پی اور ماسک لگائے 4 افراد کی جانب سے بریفنگ دی گئی، خرم اور حمزہ نے عمیر باجاری کی موجودگی کی تصدیق کی۔آئی جی سندھ نے ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا، متاثرہ افراد کو طلب کرلیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos