غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا اطلاق آج سے ہوگا

غزہ(اُمت نیوز)غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا اطلاق پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ایک بجے سے ہوگا۔
معاہدے کے مطابق حماس 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا، جبکہ اسرائیلی جیلوں سے 150 کے قریب فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہائی ملی گی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ روک دی جائے گی، معاہدہ ختم ہونے کے بعد پھر کارروائی شروع کریں گے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان مجید الانصاری نے کہا کہ معاہدہ مستقل جنگ بندی کی طرف پہلا قدم ہے، اقوام متحدہ نے معاہدے کو اہم اور درست سمت میں صحیح قدم قرار دیا۔
سعودی عرب، مصر اور اردن نے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، جبکہ لندن میں میڈیا کو بریفنگ میں وزرائے خارجہ نے کہا کہ معاہدے سے دو ریاستی حل پر گفتگو میں مدد ملے گی۔
سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کو امداد کی فراہمی برقرار رہنی چاہیے۔