اسلام آباد(اُمت نیوز) بحریہ ٹاؤن کے مالک اور معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض نے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
ملک ریاض نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب پہلے ہی 190 ملین پاونڈز معاملہ کی تحقیقات کر رہا ہے، ایسے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس یا آبزرویشنز سے قومی احتساب بیوروں کی تحقیقات متاثر ہو سکتی ہے۔
ملک ریاض نے کہا کہ نیب سپریم کورٹ کی آبزرویشنز کا تحقیقات میں اثر لے سکتا ہے، سپریم کورٹ درخواست کا جائزہ لیکر مناسب حکم جاری کرے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos