10 ہزار طلبا کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیکس دیں گے،نگران وزیراعلیٰ، فائل فوٹو
10 ہزار طلبا کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیکس دیں گے،نگران وزیراعلیٰ، فائل فوٹو

پنجاب حکومت کا 10 ہزار طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے 10 ہزار طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کر لیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 10 ہزار طلبا کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیکس دیں گے، مصنوعی بارش سے متعلق بھی تیاری کر لی۔ صوبائی حکومت نے لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو اسکول اور کالجز بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

حکومت پنجاب نے سموگ سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلیے اقدام اٹھاتے ہوئے مذکورہ اہم فیصلے کیے ہیں۔