ڈبلن: شمالی آئرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے اوماگ کے لوگ ایک پراسرار مدھم سی گنگنانے والی آواز کو لے کر شش و پنج میں مبتلا ہیں جو رات کو سنائی دیتی ہے اور ان کی نیند میں خلل ڈالتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں اوماگ ڈسٹرکٹ کونسل رات کے وقت گنگنانے کی آواز کے ماخذ کی نشاندہی کیلئے کوشش کر رہی ہے جس کے بارے میں شمالی آئرلینڈ کے چھوٹے سے قصبے کے متعدد رہائشی شکایت کر رہے ہیں۔
تاہم بدقسمتی سے آواز کے ماخذ کا پتہ لگانے کی سیکیورٹی اہلکاروں کی اب تک کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔ مقامی لوگ لوگ اس آواز کو عام طور پر اسے ایک مستقل گونج کے طور پر بیان کرتے ہیں جو گزرنے والی گاڑیوں کی آواز سے مختلف ہے۔مزید برآں یہ صرف رات گئے سنائی دیتی ہے یعنی رات 12:00 بجے سے 1:00 بجے تک۔ کچھ لوگ اگرچہ اس کے عادی ہو چکے ہیں تاہم دوسروں کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کی رات کی نیند میں خلل ڈالتی ہے اور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس کے بارے میں کچھ کیا جائے۔