شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو
شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو

عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دوران عدت نکاح کا کیس واپس لے لیا گیا،عدالت نے مدعی کی کیس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے، اور شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے مدعی مقدمہ کی کیس واپس لینے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح سے متعلق کیس 28 اپریل کو سماعت کے لئے مقرر تھا، تاہم درخواست گزار محمد حنیف نے کیس سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔