اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، فائل فوٹو
اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، فائل فوٹو

بلاول بھٹو زرداری نجی ایئر لائن کی پرواز سے اچانک دبئی روانہ

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نجی ایئر لائن کی پرواز سے اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے ہیں، اور ذرائع نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر خارجہ نجی طیارے کے ذریعے دبئی گئے ہیں۔

اس حوالے سے پارٹی رہنما کچھ بتانے سے گریزاں ہیں کہ وہ دبئی کیوں گئے ہیں، خیبر پختونخوا میں جلسوں کا پروگرام دھرا رہ گیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور بلاول بھٹو کے والد آصف زرداری نے گزشتہ روزایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بلاول سب کو بابے کہہ رہے ہیں، صرف مجھے نہیں کہہ رہے، نئی پود کی سوچ ہے، ہر گھر کی سوچ ہے کہ ”بابا آپ کو کچھ نہیں آتا“۔

سابق صدر نے بلاول بھٹو کو زیر تربیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول ابھی مکمل ٹرین نہیں ہوا، پڑھا لکھا ہے اچھا بولتا ہے لیکن تجربہ تجربہ ہوتا ہے۔ سیاست میں سیکھتے سیکھتے، سیکھتے ہیں ،مجھ سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں.

پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر کا آصف زرداری کے انٹرویو کے بعد استعفیٰ  دیدیا تھا۔

فرحت اللہ بابر کے دستخط سے ہی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو الیکشن کے لیے ٹکٹ جاری ہونا تھے۔