فائل فوٹو
فائل فوٹو

9 مئی واقعات،عمران خان کا اٹک پولیس کو جوابات دینے سے انکار

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے اور جوابات دینے سے معذرت کرلی اور کہا کہ وکلا کی موجودگی میں بیان قلمبند کرانے کو تیار ہوں۔

اٹک پولیس ٹیم 9 مئی واقعات کے حوالے سے تحقیقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، اور جیل میں قید تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی تفتیش کرنی تھی تاہم عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وکلا کے بغیر پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی موجودگی میں بیان قلمبند کرانے کو تیارہوں۔

ذرائع نے بتایا کہ اٹک پولیس ٹیم شاہ محمود سے تحقیقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی کا مقدمہ اٹک کے تھانہ خضرو میں درج کیا گیا تھا۔