لاہور: (اُمت نیوز) سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 554 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا جو 27 نومبر تک جاری رہیں گی۔
برطانیہ، امریکا اور کینیڈا سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سکھ یاتری ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور جائیں گے، بھارت کے 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزے جاری کیے گئے۔
نئی دہلی کے ناظم الامور اعزاز خان نے سکھ یاتریوں کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی مبارکباد دی اور ان کے محفوظ سفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ویزوں کا اجراء 1974ء کے مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق پاکستان انڈیا پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔