پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں، فائل فوٹو
پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا جمعہ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے چیئرمین عمران خان کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے یکم دسمبر کو پولنگ ہو گی۔

بتایا گیا ہے کہ عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے جس کے بعد کسی اور رہنما کے چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین کے علاوہ دیگر عہدوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 23 نومبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا تھا اور پی ٹی آئی کو مشروط طور پر عام انتخابات میں بلے کا انتخابی نشان برقرار رکھا تھا۔