قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کا ملک دشمنوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،2 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات کے ناگاؤ پہاڑی سلسلے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید جھڑپ ہوئی۔سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں،معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، نواحی علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے آپریشن بدستور جاری، پاکستانی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ شانہ بشانہ انسداد دہشتگردی کے لیے پرعزم ہیں،پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام، ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گی۔