کراچی (اُمت نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی جانب سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے تمام اکاؤنٹس بحال کردیے گئے ہیں ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور ایف بی آر کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، واجبات کی ادائیگی کیلئے شیڈول طے کرنے پر اکاؤنٹس کی بحالی ممکن ہوئی۔
جس کے بعد ملک بھر میں قومی ایئر لائن کےتمام اکاؤنٹس بحال کرنےکےاحکامات جاری کردیے گئے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے اورایف بی آر کالارج ٹیکس یونٹ مسئلےکےحل کیلئے مسلسل رابطےمیں رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔
یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا پی آئی اے کے آڈٹ کیلئے پاکستان میں موجود ہے، یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کارکردگی جانچنے کے بعد ائیرلائن سے پابندیاں ہٹانے سے متعلق فیصلہ کرنا ہے۔