پارٹی کو ایسے استوار کیا ہے کہ ان کی ذات کو منہا کریں تو پارٹی ناقابل استعمال رہے۔ فائل فوٹو
پارٹی کو ایسے استوار کیا ہے کہ ان کی ذات کو منہا کریں تو پارٹی ناقابل استعمال رہے۔ فائل فوٹو

تحریک انصاف کا کل سے منتشر ہونے کا باقاعدہ آغاز ہو گا، تجزیہ کار

اسلام آباد: عمران خان کی سیاست کا استعمال ان کی ذات کے علاوہ تحریک انصاف میں اور کوئی نہیں کر سکتا،  پارٹی کو ایسے استوار کیا ہے کہ ان کی ذات کو منہا کریں تو پارٹی ناقابل استعمال رہے۔

سینئر تجزیہ کار و کالم نگار حفیظ اللہ نیازی نے تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف بحکم الیکشن کمیشن بروز ہفتہ (کل) پارٹی الیکشن کا انعقاد کر رہی ہے ۔ یہ پارٹی کے باقاعدہ منتشر ہونے کا رسمی آغاز ہو گا۔

حفیظ اللہ نیازی لکھا ہے کہ عمران خان کواپنے کسی ایسے سیاسی مستقبل سے دلچسپی نہیں جہاں اُن کی ذات مبارکہ پوری شدومد سے موجود نہ ہو۔  سیاست ایک ایسی سائنس جہاں سیاسی کیڑا ’’آئیڈیلزم‘‘ کی کوکھ سے جنم لیتا ہے۔ باقی سیاست تفریحِ طبع اور گلیمر کے حصول کے سوا کچھ نہیں۔ آئیڈیلزم ہمیشہ نظریہ یا کسی مقصد کا محتاج ہوتا ہے۔ نظریاتی سیاست بندے کی ذات کو منہا رکھتی ہے جبکہ عمران خان کی سیاست ذات کے گرد گھومتی ہے۔ بلاشبہ آج کی عمومی سیاست مکمل طور پر سیاستدانوں کی ذاتِ مبارکہ کی تزئین و زیبائش تک محدود ہے۔