اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی اپیل 7 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر ہے، ان دونوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔
ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کا مختصرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق دو صفحات پر مشتمل فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جاری کیا۔ عدالتی آبزرویشن میں کہا تھا کہ نیب کے پاس نواز شریف کے خلاف کیس ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویزی شواہد موجود نہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos