ملک کی قسمت 2 لوگوں کے حوالے نہ کریں،فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے،بلاول

کوئٹہ:  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے کہا ہے وقت آگیا ہے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے، ہمیں بتایا جارہا ہے جو تین بار وزیراعظم بنا، اب چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالے گا۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے بلوچستان کے عوام کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ ہماری قسمت میں لکھا ہے کہ پاکستان کی عوام خصوصاً بلوچستان کے عوام کا خون سستا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہی لوگ پاکستان، بلوچستان اور ملک کے لوگوں کے آپشنز ہیں؟ بلاول نے کہا وہ سیاستدان جنہوں نے ہمارا خون سستا کردیا انکو دوبارہ موقع نہ دیں۔ ہمیں روایتی اور پرانی سیاسی سوچ کو چھوڑنا پڑے گا ۔