عمیر نیازی، حامد خان، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور سلمان صفدر شامل
عمیر نیازی، حامد خان، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور سلمان صفدر شامل

جنرل باجوہ کو عدالت بلاؤں گا،عمران خان کا اعلان

راولپنڈی: سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ جنرل(ر) قمر جاوید  باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کیا ، قمر جاوید باجوہ کو عدالت بلاؤں گا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جنرل(ر) باجوہ اور امریکی سفارتخانے کے آفیشلز کو گواہ بناؤں گا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ لکھ کر دینے کو تیار ہوں ، الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ مجھ سے کسی نے مذاکرات نہیں کیے،مجھے کسی سے مذاکرات کی ضرورت بھی نہیں،

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لکھ کر دینے کو تیار ہوں ، الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی،ان کاکہناتھا کہ مجھے جس طرح پکڑا گیا ، سب ایک پلان تھا، نوازشریف لندن پلان کے بعد پاکستان آئے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جیل میں کسی مشکل میں نہیں، جیل میں رہنا عبادت سمجھتا ہوں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ  مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کئے،مجھے غیر آئینی طور پر پکڑا گیا،یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی تھیں، لوگ اندر نہ جائیں،میں واضح کررہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی۔

انھوں نے کہاکہ خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں،ان کاکہناتھا کہ قریبی ساتھیوں کے چھوڑنے کا دکھ ہے،لیکن چند سیاسی رہنماؤں کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا ہوں۔