امت مسلمہ کے ارباب اختیار کو جھنجھوڑنے کیلیے ڈاکٹر عافیہ نے قرآنی آیت پڑھی، فائل فوٹو
 امت مسلمہ کے ارباب اختیار کو جھنجھوڑنے کیلیے ڈاکٹر عافیہ نے قرآنی آیت پڑھی، فائل فوٹو

فوزیہ صدیقی کی بالآخر ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہو گئی

ڈاکٹرفوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات ہوگئی۔

عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ انہیں جیل میں قید عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے زیادہ خراب محسوس ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلیے ان کے پاس الفاظ نہیں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، عافیہ صدیقی کوایک بار پھراسی حالت میں چھوڑآئی ہوں۔

فوزیہ صدیقی کے وکیل کلائیواسٹیفورڈ اسمتھ نے کہا کہ دونوں بہنوں کوایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہیں تھی۔

ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، اپنے پاکستانی بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ عافیہ کی رہائی کیلیے کچھ کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید اپنی بہن سے ملاقات کیلیے جیل کے باہر موجود تھیں تاہم امریکی جیل حکام کی ٹال مٹول کے باعث ان کی اپنی بہن سے ملاقات نہیں ہو پائی تھی۔