بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو
بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو

میں نے بشریٰ بی بی کی شکل نکاح والے دن دیکھی، عمران خان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے سابق  چیئرمین عمران خان نے بشریٰ بی بی کا چہرہ پہلی بار کب دیکھا تھا، اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں بتادیا۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند کے تمام الزامات جھوٹے ہیں،قسم اٹھانے کیلیے تیار ہوں،میں نے بشریٰ بی بی کی شکل دیکھی ہی تب تھی جس دن نکاح کیا تھا،ان کاکہناتھا کہ بچوں کو اپنی والدہ کیخلاف بیان دینے کا کہہ رہے ہیں۔