آئی ایم ایف کی جانب سے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ،فائل فوٹو
آئی ایم ایف کی جانب سے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ،فائل فوٹو

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں

واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 14 دسمبر تک کا شیڈول جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ حکام نے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے لیے اجلاس 7 دسمبر کو بلانے کا امکان ظاہر کیا تھا، پاکستان اور مالیاتی ادارے کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معاہدے کے 6 سے 8 ہفتے بعد بلانے کا امکان ہے جب کہ دسمبر کے آخر میں کرسمس تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔