معروف عالم دین مولانا بشیرالدین سیالوی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حادثہ سرگودھا شہر قریب 85 جھال کے قریب پیش آیا، جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔
December 4, 2023 · قومی
فائل فوٹو
سرگودھا: معروف عالم دین مولانا بشیرالدین سیالوی اور خاتون سمیت 3 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ سرگودھا شہر قریب 85 جھال کے قریب پیش آیا، جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی، حسنین نواز اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے مولانا بشیر الدین سیالوی سلانوالی مدرسے کے مہتمم اور معروف عالم دین مولانا اشرف سیالوی کے صاحبزادے تھے۔