عام انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو 17ارب 40کروڑ روپے جاری

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو ابھی تک 27ارب40کروڑ روپے جاری کیے، وازارت خزانہ

December 5, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17ارب 40 کروڑ روپے جاری کردیے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کیلیے رقم جاری کی،حکام کاکہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو ابھی تک 27ارب40کروڑ روپے جاری کیے ،10ارب روپے جولائی میں جاری کیے گئے تھے۔

وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلیے بروقت رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔