لیاقت جتوئی اور ان کے خاندان کے تمام افراد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیں گے، فائل فوٹو
لیاقت جتوئی اور ان کے خاندان کے تمام افراد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیں گے، فائل فوٹو

لیاقت جتوئی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کے سینئر سیاستدان لیاقت جتوئی نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 9 دسمبر کو جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے بھی پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت جتوئی نے اپنے خاندان اور دوستوں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا ہے، اجلاس ان کے آبائی گائوں بیٹو جتوئی میں ہوگا، جس میں لیاقت جتوئی اور ان کے خاندان کے تمام افراد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیں گے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لیاقت جتوئی نے 9 دسمبر کو دادو میں شیڈول جی ڈی اے کے جلسے میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔