گجرات، طالبہ نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
مچھیروں نے 21 سالہ لڑکی کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تو بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک لڑکی دم توڑ چکی تھی ۔
December 7, 2023 · قومی
ڈوبنے والے اور بچائے گئے افراد شریف آباد اعظم ٹاؤن کے رہائشی ہیں، فائل فوٹو
گجرات میں طالبہ نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جب مچھیروں نے 21 سالہ لڑکی کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تو اسے بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک لڑکی دم توڑ چکی تھی۔
پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والی لڑکی نجی یونیورسٹی کی طالبہ تھی، اس واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لڑکی کی لاش کو عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔