قرار داد پیش کرنے کے دوران منتخب نمائندوں نے شور شرابہ کیا، فائل فوٹو
قرار داد پیش کرنے کے دوران منتخب نمائندوں نے شور شرابہ کیا، فائل فوٹو

سٹی کونسل اجلاس میں شور شرابہ، بد نظمی

کراچی میں سٹی کونسل کے ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان آمنے سامنے آ گئے، شور شرابہ،نعرے بازی اور بدنظمی کے باعث اجلاس ختم کر دیا گیا۔

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی کونسل کا دوسرا اجلاس میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران گلستان جوہر انڈر پاس کو شہدائے فلسطین کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔

قرار داد پیش کرنے کے دوران منتخب نمائندوں نے شور شرابہ کیا، اپوزیشن اراکین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

 اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔

جماعتِ اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سیف الدین نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے فلسطین کی قراداد پہلے دی تھی، آپ لوگوں نے ہماری قرارداد کو پیچھے کر دیا ایسے اجلاس نہیں چلے گا۔

اجلاس کے دوران عرشی اور آر جے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے نیتجے میں جاں بحق افراد کے لیے دعا بھی کی گئی۔