باجوڑ: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں خیبرپختونخوا پولیس نے اغوا کرنے کی کوشش کی مگر وہ بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر شیر افضل مروت نے اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ میں باجوڑ میں ہفتے کو ہونے والے کنونشن کیلیے جارہا تھا تو چکدرہ کے قریب گل آباد میں داخل ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری جس میں 300 سے زائد اہلکار تھے، نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے سڑک بلاک کی جس کے بعد میں وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
I managed to escape the attempt of DIR police to abduct me with the heavy duty 300 policemen trying to ABDUCT me, while I was entering Gulabaad near Chakdarrabon my way for tomorrow's conventionin Bajour. Our workers blocked the road to make it possible for me to escape the…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) December 8, 2023
افضل مروت نے کہا کہ ’میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ باجوڑ میں ورکرز کنونشن کی قیادت سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا، خوف کے پیچھے ہی فتح ہے‘۔ انہوں نے کارکنان اور عوام سے ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل بھی کی اور کہا کہ آپ سب ملکر پیغام دے دیں کہ ہم کسی صورت بھی سرینڈر نہیں کریں گے، ہم پاکستان کی بہتری کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے اور کسی صورت بھی شکست کو تسلیم نہیں کریں گے۔
BREAKING NEWS BY SHER AFZAL MARWAT TEAM:
Sher Afzal Marwat has been shifted to a safe place. He will participate in Bajour Convention tomorrow DEFINITELY!. All the PTI workers and Imran Tigers are urged to participate to make the convention successful. Freedom is never given…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) December 8, 2023
دریں اثنا شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ محفوظ مقام پر ہوں کل باجوڑ کنونشن سے خطاب کروں گا۔ بعد ازاں باجوڑ پہنچنے کے بعد انہوں نے کارکنان کے نام بھی ویڈیو پیغام جاری کیا۔