ڈونیڈن ( اُمت نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان بارش سے متاثرہ تیسرا ٹی 20 میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے 6 وکٹوں سے جیت لیا۔
نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے سیریز کا یہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا لیکن سیریز دو ایک سے پاکستان ویمن ٹیم کے نام رہی۔
پاکستان اورنیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ بارش سے متاثر ہوگیا، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 137 رنز بنائے، سدرہ امین 43 رنزبنا کر نمایاں رہیں۔
جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 15 اوورز میں 2 وکٹ پر 101 رنز بنالیے تھے جس کے بعد ہونے والی بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہوسکا اور ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ نے میچ 6 رنز سے جیت لیا۔