پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(اُمت نیوز)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت 5.49 ڈالر کی کمی کے بعد 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہوکر 100.05 ڈالر تک گر گئی ہے۔
اِس وقت ملک میں پٹرول کی قیمت 281.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی 289.79 روپے فی لیٹر ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔