جب آئین میں لکھ دیا گیا کہ نااہل رکن ڈی سیٹ ہوگا تو ڈی سیٹ ہوگا، فائل فوٹو
جب آئین میں لکھ دیا گیا کہ نااہل رکن ڈی سیٹ ہوگا تو ڈی سیٹ ہوگا، فائل فوٹو

بھٹوریفرنس:بلاول کی سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست

اسلام آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نےذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ بلاول بھٹو کی جانب سےدرخواست وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے دائر کی گئی جس میں لائیو ٹیلی کاسٹ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا، عدالتی نظام پر لگے اس دھبے کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کو ایک قتل کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی، ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دے دی گئی لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے، بھٹو کا نظریہ روٹی، کپڑا اور مکان تھا، بھٹو نے تمام عمر قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کی، بھٹو کو پھانسی دینا پورے عدالتی نظام پر دھبہ ہے، عدالتی کارروائی پورے پاکستان کو دیکھنی چاہیے تاکہ شفافیت آئے۔ دریں اثنا بھٹو ریفرنس کیس کی کل سماعت کی جائے گی ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود ،جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس یحیی آفریدی ،جسٹس جمال خان مندو خیل،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل نو رکنی لارجر بینچ کل دن ساڑھے11بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری کل دن 11 بجے شہید ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے، سماعت کے بعد ان کی میڈیا ٹاک بھی ہوگی۔