سپریم کورٹ کے ہاتھ ذوالفقاربھٹو کے خون سے رنگے،آصفہ،بختاور

کراچی : شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی نواسی آصفہ بھٹو زرداری اوربختاور بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کے ہاتھ 40 برس سے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں،آصفہ بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے فیصلے نے انصاف کے ایوانوں کو داغدار کررکھا ہے،انصاف کی فراہمی کے ذمہ دارججوں نے ہی آمریت کے دباؤ میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو سزا دینے کا اعتراف کیا،آج سپریم کورٹ کے پاس ایک سنگین اورغلط اقدام کو تبدیل کرنیکا موقع ہے.

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جج صاحبان آج اس شرمندگی کو ناصرف ہمارے خاندان بلکہ پاکستان کے عوام کیلئے دورکریںگے،بختاوربھٹو زرداری نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے داماد آصف علی زرداری اورنواسے بلاول بھٹو زرداری آج تاریخ سے قائد عوام کی بریت کو یقینی بنارہے ہیں،شہید بینظیربھٹو آج اگرہوتیں تو انہیں فخر ہوتا کہ انکا خاندان اس خواب کی تکمیل کررہا ہے جسکی تعبیرکی جدوجہد انہوں نے زندگی بھرکی۔