گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، فائل فوٹو
گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، فائل فوٹو

نوازشریف کو مبارکباد دوں یا عدلیہ کو ، سمجھ نہیں آرہا،فیصل کنڈی

اسلام آباد: پپپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مبارکباد دوں یا عدلیہ کو دوں سمجھ نہیں آرہا۔جس تیزی سے کیسز بنے تھے اسی تیز ی سے ختم بھی ہو رہے ہیں۔پی پی پی سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کیسز غلط تھے تو جن لوگوں نے بنائے کیا ان کو سزا ملے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ وہی نیب ہے جو کل تک نواز شریف کو سزا کیلئے بھاگ رہی تھی،نیب آج کہتی ہے ہمیں تو کچھ معلوم ہی نہیں، سزا نہیں دلوانا چاہتے۔

دریں اثنا فیصل کریم کنڈی نے تھانہ درابن پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ درابن کے شہداء ہمارا فخر ہیں ،شہدا تھانہ درابن کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔پیپلز پارٹی کے کارکن زخمیوں کو خون کے عطیات دینے ہسپتال پہنچ گئے،انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس ایکشن لینا ہوگا۔ سابقہ سلیکٹڈ لاڈلے کے بسائے گئے دہشت گرد ملک کا امن تباہ کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سابق لاڈلوں نے دہشت گردوں کو معافی دی اور پناہ فراہم کی۔